نئی دہلی، 28اکتوبر (یو این آئی) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعہ غیر نیٹ طلبہ کے اسکالرشپ بند کرنے کے فیصلے کے مدنظر حکومت نے نیٹ اور غیر نیٹ اسکالرشپ کا جائزہ لینے کے لئے آئی آئی ٹی گوہاٹی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر گوتم برووا کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کی ہے۔
انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کی
آج یہاں جاری ایک بیان کے مطابق گجرات سنٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید باری، ہماچل سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کلدیپ اگنی ہوتری اور کرناٹک ریاستی خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر مینا راجیو چندروارکر کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے جب کہ یو جی سی کے سکریٹری کو ممبر کوارڈی نیٹر بنایا گیا ہے۔